کانگریس نے اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں بی جے پی کی فتح کے لئے وزیر اعظم
نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے آج پنجاب،
منی پور اور گوا میں اپنی جیت پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو ملک
کے تین کونوں پر ملی یہ جیت کانگریس سے پاک ہندستان کا خواب دیکھنے والوں
کے لئے گہرا دھچکا ہے۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے یہاں
پریس کانفرنس میں ان تین
ریاستوں میں کانگریس کو جتانے کے لئے وہاں کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے
کہا، "کانگریس پارٹی پنجاب کی شاندار جیت، منی پور اور گوا میں ہمیں اپنی
تائید دینے کے لئے وہاں کے عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔کانگریس نائب صدر راہل گاندھی اور پارٹی قیادت تینوں ریاستوں کے را ئے
دہندگان ، وہاں کی کانگریس قیادت اور کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہے۔